ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بوئینگ کے فنڈس کی مدد سے ای ایس آئی ہاسپٹل گلبرگہ کو ترقی دی جائے گی:ضلع انچارج وزیر مرگیش نرنی کا بیان

بوئینگ کے فنڈس کی مدد سے ای ایس آئی ہاسپٹل گلبرگہ کو ترقی دی جائے گی:ضلع انچارج وزیر مرگیش نرنی کا بیان

Wed, 19 May 2021 20:49:41    S.O. News Service

گلبرگہ،19؍مئی (ایس او نیوز) وزیر معدنیات و ضلع انچارج وزیر گلبرگہ مسٹر مرگیش نرنی نے منگل کے دن کہا کہ ریاست کرناٹک کے دیگر اضلاع کے مقابلہ میں ضلع گلبرگہ میں کرونا متاثرین کی تعداد چنددنوں سے کم ہوتی جارہی ہے۔

انھوں نے شہر میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کروناکے معاملہ میں پندرہ دن قبل تک ضلع گلبرگہ ساری ریاست کرناٹک میں تیسری پوزیشن پر تھا۔ لیکن اب یہ تیرہویں مقام پر ہے اور امید کی جارہی ہے کہ مزید چند دنوں میں یہ چوبیسویں مقام پر ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ، عام لوگوں کی اور ارکان پارلیمینٹ و ارکان اسمبلی کی اجتماعی کوششوں کے سبب کروناکے متاثرین کی تعداد میں کمی ہوتی جارہی ہے۔

ضلع انچارج نے بتایاکہ کوئی علیحدہ سہولت فراہم کرنے کے بجائے گلبرگہ کے موجودہ ای ایس آئی ESIہاسپٹل کوہی  250بستروں والے آکسیجن سے لیس ہسپتال میں تبدیل کردیا جائے گا۔ اس ضمن میں بوئینگ انڈیا نے اعلان کردیا ہیکہ وہ بنگلور اور گلبرگہ میں 250بستروں والے آکسیجن سے لیس ہسپتال گلبرگہ اور بنگلور میں قائم کرے گی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ایک نیا ہسپتال قائم کرنے میں کافی وقت لگتا ہے لہٰذا ہم نے طئے کیا ہیکہ بوئینگ انڈیا کے تعاون سے موجودہ ای ایس آئی ہاسپٹل گلبرگہ کو ہی ترقی دے کر 250بستروں والا آکسیجن سے لیس ہسپتال میں تبدیل کردیا جائے۔ اسہسپتال کو جلد از جلد ترقی دی جائے گی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ کرونا سے متاثر ہوجانے کے بعد اکثر  دیہاتوں کے لوگوں کو اپنے گھروں میں کمروں کی کمی کے سبب گھریلو قرنطینہ اختیارکرنا  اور علیحدہ بیت الخلا کی سہولت حاصل کرنامشکل ہوجاتاہے ۔اسی لئے اب تعلقہ جات کے ہسپتالوں کی گنجائیش بھی میں اضافہ کیاگیا ہے اور رہائیشی مدارس اور ہاسٹلس وغیرہ کو بھی کووڈ کیر سنٹرس میں تبدیل یا گیا ہے۔


Share: